بالی، 05 نومبر (یو این آئی) انڈونیشیا کے لونبك علاقے کی پہاڑیوں میں آتش فشاں پھٹنے کی وجہ سے بالی کا نورا رائے بین الاقوامی ہوائی اڈہ گزشتہ تین دنوں سے بند ہے جس کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کرنی پڑی ہیں اور نائب صدر حامد انصاری سمیت ہزاروں مسافر وہاں پھنسے ہوئے
ہیں۔
انڈونیشیا کے ملائشیا سے متصل علاقے میں اس ہفتے کے شروع میں آتش فشاں پھٹنے کی وجہ سے بالی ہوائی اڈہ گزشتہ تین دنوں سے بند ہے اور یہاں سے کوئی طیارہ پرواز نہ کرسکا۔
ہوائی اڈہ کے حکام کے مطابق کل صبح پونے نو بجے تک ہوائی اڈے بند رہے گا اور صورتحال کا جائزہ لے کر آگے کا فیصلہ کیا جائے گا۔